پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کب ہو گی؟تاریخ سامنے

آگئی ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی منگنی کی تقریب دہلی میں ہوگی۔ اہلخانہ اور قریبی دوستوں پر مشتمل مہمانوں کی تعداد 150 ہوگی، شادی کی تاریخ اب تک طے نہیں ہوئی ہے لیکن امکان ہے کہ رواں برس کے آخر تک شادی بھی ہوجائے گی۔خیال رہے کہ راگھو اور پرینیتی نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں