عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں

لاہور (کورٹ رپورٹر ) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

’’پاکستان ٹائم‘‘ کے مطابق عدالت نے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہیں،عدالت کا کہنا تھاکہ درخواستوں کو سماعت کیلئے فل بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔جسٹس رضا قریشی نے ایک نوعیت کی دو درخواستوں پر سماعت حکم سنایا،عدالت کاکہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی فل بینچ سماعت کر رہا ہے،مناسب ہے درخواستوں کو اسی بینچ میں کارروائی کیلئے پیش کیا جائے۔درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی توشہ خانہ میں نا اہلی کے بعد انہیں پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں