وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت نے دسمبر تک تمام بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہاکہ اقتصادی سلامتی قومی سلامتی کا اہم جزو ہے اور اقتصادی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے تحت پاکستان کے اقتصادی چیلنجز کے موضوع پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اپنے سیاسی اثاثہ کی قیمت پر مشکل اقتصادی فیصلے کئے ہیں کیونکہ ہمارے لئے سیاست سے زیادہ ریاست ضروری ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت جامع اور پائیدار اقتصادی بڑھوتری کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی رابطوں میں اضافہ، درآمدات کی حوصلہ شکنی اوربرآمدات میں اضافہ پربھی ہماری توجہ مرکوزہے۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہاکہ اقتصادی سلامتی قومی سلامتی کا اہم جزو ہے اور اقتصادی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، حکومت نے دسمبرتک تمام بیرونی ادائیگیوں کویقینی بنایا ہے۔خیال رہے کہ 9 مئی کو موڈیز نے کہا تھا کہ پاکستان، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آو¿ٹ پیکیج کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس جون کے بعد فنانسنگ کے حوالے سے غیریقینی صورتحال ہے۔