”عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی“وزیر اعظم شہباز شریف کی عدلیہ پر کڑی تنقید

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے،کبھی ایسا ہوا ایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا؟عدلیہ عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئی،جھوٹے الزامات پر کیا کوئی سوموٹو نوٹس لیا گیا؟اس دوہرے معیار نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔

”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،جو چیلنجز ورثے میں ملے،اس سے نمٹنے کے لئے کابینہ کوشش کر رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا حکومت امریکہ نے سازش کر کے بنوائی،قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں واضح ہوا کوئی سازش نہیں ہوئی،امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی،جس کے بعد عمران نیازی نے خود تسلیم کیا کہ امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی،یہ کوئی کھیل نہیں،عالمی ممالک کے ساتھ کیا تعلقات مذاق ہیں؟ عمران نیازی نے بہت بار کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو رہے ہیں،جن لوگوں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا کہانی قوم کے سامنے آ گئی ہے،جھوٹے کاغذ لہرا کر قوم کو تقسیم کیا گیا،کیا کسی عدالت نے سوموٹو لیا کوئی ایکشن لیا؟شہباز شریف نے عمران خان دور میں شریف خاندان سے متعلق مقدمات کے حوالے سے بتایا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے مل کر ملک میں تباہی مچائی،نواز شریف اور ان کی بیٹی روزانہ ٹرائل کوٹ جاتے تھے،پاناما کے بجائے اقامہ میں نواز شریف کو ہٹایا گیا،نواز شریف بیٹی کیساتھ اڈیالہ جیل میں تھے تو بھابھی کا انتقال ہوا پونا گھنٹہ نواز شریف کو اہلیہ کےانتقال کی خبر نہیں دی گئی۔وزیر اعظم نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے،کل چیف جسٹس نے عمران خان کو کہا آپ سے ملکر خوشی ہو رہی ہے،کبھی ایسا ہوا ایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا؟کاش فریال تالپور،مریم نواز کو بھی کہتے آپ سے ملکر اچھا لگا،یہ ہے وہ دہرا معیار جس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ 60 ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے،ماضی میں اسی جگہ کابینہ میں بند لفافہ لایا گیا،ایک لفافہ اس میں نجانے کیا کاغذات تھے،وہ کیا معاملہ تھا جو کابینہ منظور کر لیا کیا کسی نے سوموٹو لیا یا ایکشن لیا،بلا خوف کہتا ہوں فیصلہ تو عدالت میں ہونا ہے، 60ارب کےحوالے سے الزامات لگائے گئے ہیں،انھوں نے دوست ممالک کاتحفہ خانہ کعبہ ماڈل والی گھڑی کو انھوں نے بیچ دیا اور جعلی رسیدیں بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں