اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پہلے سے شادی شدہ شخص کے ساتھ شادی کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق گزشتہ دنوں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی نے بتایا کہ میرے شوہر بہت مہذب آدمی ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کو بھی ایسا ہی شوہر ملے۔انہوں نے شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید اور اپنے شوہر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کھڑے کئے گئے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے ذہنی طور پر تیار تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں