سوچتی تھی میت ہی اٹھے گی لیکن طلاق مل گئی،زینب قیوم نے دکھ بھری کہانی سنا دی

کراچی (شوبز ڈیسک)زی کیو کے نام سے جانی جانے والی سینئر اداکارہ و ماضی کی سپر ماڈل زینب قیوم نے اپنی طلاق اور ماضی کی تلخ یادوں کے متعلق بات کی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں زینب قیوم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں،بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئیں جس کے بعد ہم لندن منتقل ہو گئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے میری میت ہی اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔اداکارہ نے کہا کہ اب حالات تبدیل ہو گئے ہیں کیونکہ میرا خیال ہے کہ خدا نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں