لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ سمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں عمران خان سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔زیک گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی ، عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو پختہ یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔
