اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سپریم کورٹ سے رہائی ملنے کے بعد ان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پولیس لائنز گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کی تھی جس بارے مختلف افواہیں زیر گردش تھیں لیکن اب عمران خان نے اس بارے سب واضح کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ عارف علوی ہمارے صدر اور دوست ہیں، پارٹی کے رکن بھی ہیں ، رات گئے ان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وہ کسی کا پیغام لے کر نہیں آئے اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔
ملکی حالات بارے عمران خان کاکہناتھاکہ جب لیڈر کے بغیر ہجوم باہر نکلتا ہے تو وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا، ہم نے تاریخی جلسے کیے کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں ہوا، میں پہلے خبردار کرتا رہا کہ ملک کو اس طرف نہ لے کر جائیں کہ سری لنکا بن جائے اور ہم سب کے ہاتھ سے نکل جائے۔
