Imran Riaz Khan was released

عمران ریاض خان کو رہا کردیا گیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے صحافی عمران ریاض خان کو یقین دہانی کروانے پر رہا کردیا گیا، یہ انکشاف آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکور ٹ میں کیا۔
عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے بتایا کہ عمران کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لیا تھا جسے جیل سے ریلیز کردیاگیا، عمران ریاض خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آفتاب اقبال کو بھی اسی سلسلے میں اٹھایاگیا اور انہیں عدالت پیش کردیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں