Rakhi Sawant also issued a message for Pakistanis in the case of Imran Khan.

’ہمارے میں ایسا ہوتا تو سب کی بینڈ بجادیتے‘عمران خان معاملے میں راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کردیا

ممبئی ، اسلام آباد(شوبز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور پھر رہائی ہوچکی ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ فوری ممکن نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بھی پیغامات اور بحث و مباحثے کا سلسلہ چل رہا ہے ، ایسے میں بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی پیغام جاری کردیا۔
ٹک ٹاک پر جاری ویڈیو میں راکھی کا کہناتھا ’آواز بلند کروپاکستانیو، جاگو، عمران خان کو چھڑاﺅ، جاﺅ، کچھ کرو،ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو سب کی بینڈ بجادیتے، ٹک ٹاک پر کھیلنا بند کرو، آواز اٹھاﺅ، جاﺅ، اٹھو، پاکستانیواٹھو‘۔
یادرہے کہ سپریم کورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد عمران خان کو رہا کردیا گیا تھا اور جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی عبوری ضمانت منظو ر کرتے ہوئے پیر تک متعلقہ اداروں کو کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روکدیا ہے ۔

@rakhisawantofficial @يوسف @Hasta la vista @S Hassan @File_closed @Supa-Dupa @Kareem_afghani @????sabziwala???? @Amjad Khan akkhan @????laddii ????lubana @Falcon_Eye @Lucky Singh @Huda Najmi @QUEENBEEOFFICIAL @Saima H Rajput ???? @Nutter is back @Mufasaa @Heer @Mubashartariq ♬ original sound – Rakhi Sawant Official

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں