Gold Prices are increased

سونایک دم سستا ہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مارکیٹ بھی مستحکم نہیں، گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میںدس ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے چھ ہزار روپے کمی دیکھی گئی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹوں میںتازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 230800 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں 5573 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ دو لاکھ روپے سے گر کر 197874 روپے ہوگئے۔
عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کمی کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں