After the audio was leaked, Imran Khan confirmed his contact with Musrat Cheema while in custody

آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان نے دوران حراست مسرت چیمہ سے رابطے کی تصدیق کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کے بعد پارٹی کی خاتون رہنما مسرت چیمہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ انہیں بشری بی بی کے ساتھ رابطے کی اجازت تھی ، ان سے رابطہ ہو نہیں سکا، فون تھا تو مسرت چیمہ سے رابطہ کرلیا ، یہ رابطہ نیب کے لینڈ لائن سے ہوا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں عمران خان عدالت کی صورتحال جاننا چاہ رہے تھے اور ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں، پیغام پہنچ گیا ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں