عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور روانہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور روانہ ہو گئے۔عمران خان آئی جی اسلام آباد کی گاڑی میں روانہ ہوئے۔عمران خان کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے،۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عمران خان کو ہائیکورٹ کے عقبی گیٹ سے روانہ کیا گیا۔عمران خان آئی جی اسلام آباد کی گاڑی میں روانہ ہوئے۔عمران خان کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، اسلام آباد ٹول پلازہ پر عمران خان کی گاڑی اور ان کی سیکیورٹی موجود ہے،اس سے قبل عمران خان نےانتظامیہ کوروٹ کلیئر کرانے کیلئے 15منٹ کاالٹی میٹم دیا تھا۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔تحریری حکمنامے کے مطابق عمران خان کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔عمران خان کو پیر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے،عمران خان کو کسی اور کرمنل کیس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں