اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے تھی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، اور پشاور میں موبائل انٹرنیٹ، موبائل ڈیٹا، یو ٹیوب، ٹوئٹر اورفیس بک سروسز بحال ہو گئی ہیں۔واضع رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے تھی ، انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی تھی۔
