کینیا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کینیا کے ایمبوسلی نیشنل پارک کے سرحدی گاو¿ں میں دنیا کا معمر ترین ببر شیر لون کیٹو (Loonkiito) چرواہوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔لون کیٹو کی عمر 19 سال تھی جبکہ عام طور پر ببر شیر صرف 13 سال تک جی پاتے ہیں، وہ ہمارے ایکو سسٹم کا معمر ترین شیر تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شیروں کے بچاو کیلئے کام کرنے والے گروپ لائن گارجن کا کہنا ہے کہ دنیا کا معمر ترین سمجھا جانے والے ببر شیر لون کیٹو جنوبی کینیا کے ایمبوسلی نیشنل پارک کے سرحدی گاوں میں چرواہوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔لائن گارجین کے مطابق لون کیٹو کی عمر 19 سال تھی جبکہ عام طور پر ببر شیر صرف 13 سال تک جی پاتے ہیں، وہ ہمارے ایکو سسٹم کا معمر ترین شیر تھا۔لائن گارجین ٹیم کا کہنا تھا کہ رات کے وقت لون کیٹو نے گاوں میں مویشیوں پر حملہ کردیا تھا جس دوران چرواہوں نے مل کر شیر کو ہلاک کردیا تھا۔واضح رہے کہ افریقی ببر شیروں کا شمار ایسے جانوروں میں ہوتا ہے جن کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے مطابق دنیا میں باقی رہ جانے والے ببر شیروں میں اکثر افریقہ میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی قلیل تعداد بھارت میں بھی موجود ہے۔
