لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کے کور کمانڈر ہاوس لاہور کے دورے کے موقع پر پولیس اہلکار اور افسران میں جھگڑا ہو گیا،اے ایس پی تیمور خان نے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،انسپکٹر جنرل(آئی جی )کا نوٹس،تحقیقات کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کور کمانڈر ہاوس کے موقع پر پولیس آفیسر اور اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے،جس کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار نے اے ایس پی تیمور خان سے بحث کی، جس پر تیمور خان نے اہلکار کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے اے ایس پی تیمور خان کا ماتحت اہلکار کو چھڑی سے مارنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ سخت رویہ یا تشدد کسی صورت قبول نہیں،سی سی پی او لاہور واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔
