کراچی (شوبز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کی اداکار عدیل چودھری کے ساتھ شوٹنگ کے دوران اداکارہ سحر خان موٹرسائیکل سے گر گئی تھیں جس کی کہانی اب ساتھی اداکار نے سنا دی۔
اداکار عدیل چودھری نے بتایا کہ فیملی کی ترجیح موٹرسائیکل نہیں رہی تھی،مجھے موٹرسائیکل چلانی نہیں آتی تھی، اسی وجہ سے کک بھی نہیں لگا پا رہا تھا،لائیٹ مین کو کہا گیا کہ کوئی ایسا نظام کریں کہ اداکار کو موٹر سائیکل سٹارٹ نہ کرنا پڑے،اس نے اس کی ریس بڑھا دی،پھر جیسے ہی اداکارہ کو بٹھا کر اداکار نے گیئر لگایا تو موٹر سائیکل وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی لیکن اداکارہ وہیں پیچھے گر گئیں۔