The population of Karachi increased by 26 lakhs during 23 days, an interesting report came out

کراچی کی آبادی میں 23دنوں کے دوران 26لاکھ کا اضافہ، دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کی آبادی میں 23دنوں کے دوران 26لاکھ افراد کا اضافہ ہوگیا، یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل نے محکمہ شماریات سندھ کے حوالے سے کیا۔
جیونیوز کے مطابق ادارہ شماریات سندھ نے بتایا کہ صوبے کی اب تک کی آبادی پانچ کروڑ باسٹھ لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے ، اسی طرح کراچی ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ چھیاسی لاکھ سے زائد ہے ، ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایاگیاکہ کراچی کی آبادی میں تئیس دنوں کے دوران چھبیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ اکیس لاکھ سے زائد ہے ۔ لاڑکانہ کی آبادی اسی لاکھ ، میرپورخاص کی آبادی پچاس لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے ۔شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی آبادی ساٹھ لاکھ سے زائد ہے جبکہ کئی ان علاقوں میں تاحال مردم شماری کا عمل جاری ہے جہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اعتراضات اٹھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں