لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز،سروسزہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشاد کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آج ہی لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
