Bad news has come for the people who buy and sell plots

پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے حضرات کے لیے بری خبر آگئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرط پر پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز کے لیے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی، اس وقت فائلرز کے لیے پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فیصد ود ہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں