The current situation in the country, former sniper Mushtaq issued an important message to the nation

ملکی موجودہ صورتحال، سابق سپنر مشتاق نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں یہ ملک پاکستان ہمارا ہے.یہ موقع سب کو چاہیے مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان کے سابق لیجنڈری سپنر مشتاق احمد نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس موقع پرہم سب کو چاہیے کہ مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچیں. یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ ہماری فوج عزیز فوج ہے انکی بہت قربانیاں ہیں.انہوں نے کہا سب اداروں کی عزت کریں سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں نفرتیں بھول جائیں.سابق لیجنڈری سپنر کا مزید کہناتھا کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں. اس وقت ہمیں قوم ہوکر پاکستان کے لئے سوچنا ہے اللہ کو راضی کرنا ہے. جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے ان سے گزارش ہے کہ پاکستان کے لئے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں