اسلام آباد (وقائع نگار) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں40 سے 42ہزار لوگ نکلے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاوس لاہور سے کپڑے، بیڈشیٹس تک لوٹ لی گئیں، جناح ہاو¿س لاہور سے سوئی تک لوٹ لی گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ عوامی احتجاج نہیں تھا ٹرینڈ دہشتگرد تھے، یہ سب تربیت یافتہ فتنہ پرورلوگ تھے۔ ان کی ایک سال تک ٹریننگ کروائی جاتی رہی ہے۔ لوگوں کوپٹرول بم بنانے کا طریقہ بتایاجارہاتھا۔ عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ یہ کلچراس فتنے نے لوگوں کودیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کونسا سیاسی ورکر ہے جوایمبولینس سے مریضوں کو نکالے، مویشی منڈی کو لوٹا پھرجانوروں کوآگ لگائی گئی، دفاعی تنصیبات پرحملہ کرنے والا کو نساسیاسی ورکرہوسکتاہے۔ اسکولوں،ایمبولینسز،ریڈیوپاکستان کو جلایاگیا، لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔ یادرکھیں ان کے گھر بھی یہیں ہیں۔، یہ کہتا رہا مجھے گرفتارکیاگیاتوآپ نے کیسے ردعمل دیناہے، کونسی سیاسی جماعت کیلئے اتنے بندے ٹرینڈ کرنا مشکل ہے؟ کروڑ لوگوں میں سے چند ہزارلوگوں کوٹرینڈ کیا گیا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں40 سے42 ہزار لوگ نکلے جبکہ 11 مئی مئی کو نکلنے والے لوگوں کی تعداد7سے8 ہزاربنتی ہے۔ پنجاب میں221جگہوں پر9مئی کو احتجاج ہوا جبکہ 10 مئی کو 33مقامات پر احتجاج ہوا، پنجاب میں مجموعی طور پر 18 ہزار لوگ نکلے۔