Who did actress Parineeti Chopra get engaged to Know

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کس سے ہوئی ؟جانئے

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی آج دہلی میں ہوئی ہے۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلا ہاوس، کناٹ پیلس میں منعقد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلا ہاو¿س، کناٹ پیلس میں منعقد ہوئی ہے جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب نے شرکت کی۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ منگنی کے موقع پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہے۔خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں