پشاور(سٹاف رپورٹر)حکمران اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں شامل اہم سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل(سوموار کے روز )سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے،عوامی نیشنل پارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپیل پر ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ترجمان اے این پی ثمر ہارون بلور نے بتایا ہے اے این پی کل سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔ے این پی کو اب تک احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال کے بعد ملک بھر سمیت بلوچستان سے بھی جمعیت علماءاسلام کے قافلے احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والے قافلے پیر کی صبح تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔دوسری طرف اسلام آباد میں آج پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں میں کل کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
