اداکارہ عفت عمر نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی بھی بھارتی فلم کی آفر نہیں آئی،اگر کبھی کوئی آفر ہوتی تو وہ بھارت میں ضرور کام کرتیں۔ ’
’پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ انہیں کبھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی کوئی آفر نہیں آئی البتہ ایمان علی کو ماہرہ خان سے پہلے رئیس میں پرفارم کرنے کی آفر ملی۔عفت کا کہا کہ بالی وڈ کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹری میں ہوتا ہے۔انہیں کبھی بھی بھارت سے آفر آئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔عفت نے کہا کہ اب انہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی آفر ہو،کیونکہ دونوں طرف اتنی نفرتیں پھیل گئیں ہیں۔دونوں طرف کے حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں،مجھے اپنی زندگی میں پاک بھارت تعلقات اچھے ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں