Special screening of the film Super Punjabi in Lahore, participation of famous artists

فلم سپر پنجابی کی لاہور میں خصوصی اسکریننگ، نامور فنکاروں کی شرکت

لاہور (شوبز ڈیسک) طنزومزاح سے بھرپور نئی فلم سپر پنجابی کا خصوصی شو لاہور کے مقامی سینما ہال میں دکھایا دیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت نامور فلمی ستاروں نے شرکت کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، افتخار ٹھاکر، ثنا فخر، صائمہ بلوچ، قیصر پیا، ناصر چینوٹی، جانو بابا، سلیم البیلا، گوگا پسروری، عدنان شاہ ٹیپو، نواز انجم شامل ہیں۔ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ پہلی پنجابی فلم ہے اور جس طرح ان کی فلم کو پسند کیا گیا اس پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں۔فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر نے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ پیار دیا ہے۔ اداکارہ صائمہ بلوچ نے کہا کہ میری بطور ہیروئین سپر پنجابی میری پہلی فلم ہے اور زبردست ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی زبردست رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں