لاہور (شوبز ڈیسک) معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے اور سابق شوہر نے انہیں کبھی بیوی سمجھا ہی نہیں تھا، البتہ دونوں کے درمیان دوستی والا تعلق تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں فضا علی نے اپنی شادیوں کی ناکامی کے اسباب پر بھی بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر ان کے بہترین دوست تھے لیکن وہ انہیں اپنی بیوی نہیں سمجھتے تھے، ان کے جذبات کا احترام نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے شوہروں کے مزاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شوہر سے شادی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جو باہر منہ مارتا ہو، جو نہ کماتا ہو، نہ ہی عزت دیتا ہو۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناکام شادیوں کے باوجود محنت کرکے اپنا گھر اور مقام بنایا اور اب وہ بیٹی کو بھی یہی کہتی ہیں کہ وہ بھی ان کی طرح اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوں، اپنا گھر بنائیں اور پھر شادی کریں۔
