New trouble for the captain, contempt election commission case, Imran was summoned in a personal capacity

کپتان کیلئے نئی پریشانی ، توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ممبر بلوچستان نے کہا کہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ ممبر کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر بھی آخری موقع دیا تھا۔ تحریک انصاف کے معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں آج پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ پیشی سے قاصر ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں