Parineeti Chopra's mother's emotional message after her engagement

پری نیتی چوپڑا کی منگنی کے بعد والدہ کا جذباتی پیغام

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی والدہ رینا چوپڑا نے بیٹی کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رینا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پری نیتی اور راگھو کی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اوپر ایک خدا موجود ہے یہ منگنی انہیں وجوہات میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں