لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے افرادکے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
پاکستان ٹائم کودستیاب معلومات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نو مئی کو ا?رمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور اسی دوران فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف ا?رمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں پنجاب میں حملہ ا?ور کارکنان کیخلاف مقدمات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔
محسن نقوی نے حکام کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کیلئے تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔ انہوں نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کیلئے مثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی۔ اعلی سطح کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیوفینسنگ کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں چہرے سے شناخت کیلئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔
