اسلام ا?باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی ا?ئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہیکہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے
، ایک بار ضمانت ہونے دیں پھر بات ہوگی۔
اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرایک صحافی نے فواد چوہدری سے پوچھا کہدوران حراست رویہ کیسا رہا، کیا دبا وڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔
پی ٹی ا?ئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سے نکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔
