اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر سید امین الحق، جاوید حنیف اور رف صدیقی شامل تھے جبکہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے،اس موقع پر متحدہ کے وفد نے مردم شماری پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں انتظامیہ کا کراچی و شہری سندھ کی درست مردم شماری میں رویہ متعصبانہ ہے۔
