ڈیلس (شوبز ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ مایہ ناز گلوکار سجاد علی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنی گائیکی کے ذریعے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس کنسرٹ میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے بھی شرکت کی۔ سجاد علی نے اپنے معروف گانوں بس بھئی بس، سنڈریلا، بے بی، ماہیوال، بولو بولو، ہر ظلم تیرا یاد ہے جیسے گانوں سے کنسرٹ میں موجود موسیقی کے شائقین کو مسحور کردیا۔ اس موقع پر وہاں موجود ان کے پرستاروں نے سجاد علی کا بولو بولو گانا جھوم جھوم کر گایا اور اپنی خوبصورت آواز سے کنسرٹ کو مزید رنگین بنادیا، پرستاروں کی آواز سے پورا ہال گونج اٹھا۔
