لاہور (کورٹ رپورٹر ) عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ 19مئی کو عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔
