The accused who broke the statue of Colonel Sher Khan in Mardan was also caught

مردان میں کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنے والا ملزم بھی پکڑا گیا

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پرتشدد مظاہروں کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نو مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں