ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی افواہوں کے بعدوفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لی ہے۔
پاکستان ٹائم کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 19مئی کو نادرا چیئرمین محمد طارق ملک کو طلب کر رکھا ہے ،نادرا ہیڈ کواٹر سے ریکارڈ بھی تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ٹھیکے میں 30ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی جبکہ نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا۔ مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں