سپیڈو بس سروس بند کر دی گئی

بہاولپور(وقائع نگار)بہاولپور میں عدم ادائیگیوں کے باعث عوامی سفری سہولت سپیڈو بس سروس بند کردی گئی،نجی کمپنی نے سپیڈو بند کرنے کا لیٹرسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کوبھیج دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے پر سروس بند کی گئی ہے،نجی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نجی کمپنی کی 16کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے،سستی سفری سہولیات بند ہونے پر شہری اور طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،عوامی سہولت کے لیے شہر بھر میں 12سپیڈو بسیں چلائی جارہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں