لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی راہ سے ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی اور افغانستان ونیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے علاوہ ہائبرڈ ماڈل میں شامل دیگر تمام کرکٹ بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہےتاہم وہ عرب امارات میں کھیلنے پر آمادہ نہیں اور انہیں ستمبر میں یوای اے کے گرم موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ منی کے باعث یو اے ای میں ایشیا کپ کروانے کا خواہشمند ہے۔
