Those who left PTI were invited to join PPP

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت آگئی

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کریک ڈاﺅن کے بعد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں، خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے، انہیں وہ پارٹی میں خوش آمدید کہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں