Instagram service restored after being down for a while

انسٹاگرام کی سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔ ویب سائٹ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر کے مطابق  اتوار اور پیرکی درمیانی شب دنیا میں تقریباً 98 ہزار سے زائدصارفین کو انسٹاگرام ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہونے کی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔ صارفین نے انسٹا گرام ڈاؤن ہونے پر مزے مزے کے تبصرے بھی کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں