ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور ماڈل آدتیہ سنگھ راجپوت 32 سال کی عمر میں اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ سنگھ راجپوت پیر کو ممبئی میں اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے تھے، انہیں ایک فوراً ہسپتال لے گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار کے دوسرے دوست نے بتایا کہ آدتیہ کو ان کے دوست نے گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر بے ہوش پایا تو وہ چوکیدار کے ساتھ ان کو قریبی ہسپتال لے گیا۔آدتیہ کی موت کی وجہ فی الحال معلوم نہیں، ہوسکتا ہے کہ سر ٹکرانے یا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہو، پولیس تفتیش کررہی ہے، ہم سب پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔بھارت کے 32 سالہ اداکارآدتیہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے گھر کی کھڑکی سے ممبئی کی اونچی عمارتوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سنڈے فن ڈے وِد بیسٹیز‘۔آدتیہ سنگھ راجپوت نے کئی ٹی وی شوز میں اداکاری کی، اس کے علاوہ انہوں نے آدی کنگ، مام اینڈ ڈیڈ اور لورز جیسی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے، وہ کئی اشتہارات کا بھی حصہ رہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Actor-Aditya-Singh-Rajput-found-dead-in-bathroom-due-to-drug-overdose-1200x480.jpg)