کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ‘ ماڈل و میزبان انوشے اشرف نے خواتین کو 10 مفید مشورے دیئے ہیں۔
انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر خواتین کے لیے نصیحتیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب چیزیں خواتین کو کرنی چاہئیں۔ انوشے اشرف نے کہا کہ خواتین مالی طور پر خود مختار بنیں کیونکہ وہ انہیں عزت و مقام دے سکتا ہے جبکہ ان کو اپنی ذات کیلئے کھڑا ہونا بھی سیکھنا چاہئے۔ انوشے نے کہا کہ خواتین تنہا یا دوستوں کے ساتھ سیاحت کریں، انہیں سیر سپاٹے کے لیے کسی مرد ساتھی کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ انہیں ڈرائیونگ بھی سیکھنی چاہئے۔ اداکارہ نے خواتین کو لڑکوں سے خود اظہار محبت کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ 2023 کا زمانہ ہے اور لڑکیوں کو اس شخص سے خود بھی اظہار محبت کرنا چاہیے، جسے وہ چاہتی ہوں۔ مزید مشوروں میں انوشے نے خواتین کو کہا کہ وہ اپنے مشاغل کا تعین کریں، اپنی جسامت اور رنگت سے مطمئن رہیں‘ سنگل رہنے پر 100 فیصد پر سکون رہیں‘ اپنے مقاصد کو پورا کریں جبکہ ہفتے میں تین بار ورزش کریں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Ten-things-Anoushey-Ashraf-wants-Pakistani-women-to-remember-1200x480.jpg)