ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کو گزشتہ شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔ اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی۔ نتیش سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم ، دبنگ 2، بدھائی دو، کھوسلا کا گھوسلا سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔نتیش پانڈے کی یوں اچانک موت پر ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہے ہیں۔