Tipu Sultan's sword was sold for 14 million pounds at an auction in London. It was created by Mughal swordsmiths using a German blade design

لندن میں ٹیپو سلطان کی تلوار فروخت ہو گئی،قیمت جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ آزادی کے ہیرو،مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور نامور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی بیڈ چیمبر نامی تلوار نیلامی میں 4 ارب 93 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسور کے 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کی بیڈ چیمبر تلوار لندن کے ایک نیلام گھر بونہمس اسلامک اینڈ انڈین آرٹ سیل میں 14 ملین پاونڈ یعنی 4 ارب 93 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔بونہمس نامی آکشن کمپنی کے مطابق تلوار کا تخمینہ لگ بھگ 15 سے 20 برطانوی پاونڈز تھا جب کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان کے لئے بعض ہتھیاروں کی نسبت زیادہ اہم تھی۔نیلامی کمپنی کے اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے سربراہ اولیور ہوائٹ کا کہنا تھا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے بڑی ہے جو اب بھی نجی ہاتھوں میں ہے۔واضح رہے کہ یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔نوادرات سے لگاو رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمراں کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو؟نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا۔نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں