شان نے 2023 فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے د یا

لاہور(شوبز ڈیسک )معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے 2023کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے د یا ۔شان نے رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2023فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔2022میں بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔توقع ہے کہ اس سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی مزید فلمیں شائقین کو پسند آئےں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں