ممبئی(شوبز ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)میں گجرات ٹائٹنز کے لیے رنز کے انبار لگانے والے بلے باز شبمن گل نے سارہ علی خان کو ان فالو کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور انڈین کرکٹر شبمن گل کے درمیان قریبی تعلقات تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا۔اس سے قبل شبمن گل اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کررہے تھے، وہ جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ تھے تو لیجنڈری بلے باز کی بیٹی نے انکی انسٹاگرام پوسٹ کو بھی لائیک کیا گیا تھا۔دوسری جانب سارہ علی خان اور شمن گل کے حوالے سے ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرتی رہیں جبکہ کئی مواقعوں پر دونوں ساتھ بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز شبمن گل نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں ابتک 16 میچز میں 800 سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جس میں تین سینچریاں بھی شامل ہیں۔