ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور فارمولا ون گراں پری دیکھنے کیلئے ان دنوں موناکو میں موجود ہیں۔ انہیں ایونٹ میں کرکٹر یوراج سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا، گزشتہ روز ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔ کرینہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ایونٹ کی اپ ڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کرینہ کپور موناکو میں ہونے والی پریکٹس ریس میں شریک ہیں۔ رواں برس فارمولا ون کی 23 ریسز ہوں گی جن میں سے موناکو کی ایک ریس بھی ہے، فائنل ایونٹ نومبر کے دوران ابوظبی میں ہوگا۔
![Kareena Kapoor arrived in Monaco to watch the Formula One practice race](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Kareena-Kapoor-arrived-in-Monaco-to-watch-the-Formula-One-practice-race-1200x480.jpg)