'Ainakwala Jin' character Hamoon Judgar made a big revelation about Bilawal House

’عینک والا جن‘ کے کردارحامون جادوگرکا بلاول ہاﺅس کے بارے بڑا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی میں بچوں کا مشہور مزاحیہ ڈراما ’عینک والا جن‘ میں حامون جادو گر کا کردار ادا کرنے والے حسیب پاشاکا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی کے اس ڈرامے کی ماسٹر کاپی خصوصی طور پر بلاول ہاوس بھیجی جاتی تھی، جہاں بلاول اور بختاور بھٹو یہ ڈراما شوق سے دیکھا کرتے تھے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق محدود وسائل کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں ’حامون جادوگر‘، ’زکوٹا‘ اور ’بل بتوڑی‘ کے گرد گھومتا اور ان کا جادو دیکھ کر کچے ذہنوں میں گمان ہوتا کہ ضرور کہیں نہ کہیں حقیقی دنیا میں بھی طلسماتی دنیا آباد ہے یہ لوگ کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہیں۔عینک والا جن 90ءکی دہائی کے بچوں میں یکساں طور پر آج بھی مقبول ہے، مگر وقت بدلا، ہم نے بچپن کو خیرباد کہا اور دیکھتے ہی دیکھتے چینلز کی بھرمار نے ٹی وی اسکرینز پر قبضہ جمالیا، مگر ایسا کوئی ڈراما دوبارہ نظر نہیں آیا۔اس ڈرامے میں حسیب پاشا کا کردار ’حامون جادوگر‘ آج بھی شائقین میں اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔حسیب پاشا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مالی مسائل اور ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب فنڈ ریزنگ کا کام شروع کیا تو شوکت خانم کی تعمیر کے لیے لیڈی ڈیانا آئی تھیں، اس وقت ہم نے عینک والا جن کا ڈراما پرفارم کیا تھا، یہ ہمارے لیے فخر کا مقام تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 90 کی دہائی میں ڈراما ’عینک والا جن‘ اتنا مشہور تھا کہ اس کی ماسٹر کاپی بلاول ہاو¿س بھیجی جاتی تھی، اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر کے بچے بلاول اور بختاور بھٹو چھوٹے ہوا کرتے تھے، اور اسکول کے بعد یہ ڈراما شوق سے دیکھا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں