امریکہ سے 10کلو وزن کم کرکے آنا،عمران عباس کا صنم جنگ کو مشورہ

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکار عمران عباس نے اداکارہ صنم جنگ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ سے واپس 10 کلو وزن کم کرکے آئیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے عمران عباس نے صنم کے حوالے سے بتایا کہ یہ اپنی دنیا میں مست رہنے والی بندی ہے ، جو اپنی مرضی سے کردار منتخب کرتی ہے ، اپنی مرضی سے کمرشل کرتی ہے۔ عمران عباس نے کہا کہ کسی پراجیکٹ کو کرنے سے پہلے رات کے 2 بھی بج رہے ہوں تو بھی کال کرکے پوچھتیں ہیں کہ کوئی پراجیکٹ آیا ہے؟ ساتھ ہی پراجیکٹ آفر کی فیس بھی بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے اس پراجیکٹ کے لیے یہ ڈیمانڈ ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ حیران رہ جاتے ہیں کہ صنم جتنی بھی قیمت مانگتی ہے اس سے زیادہ پر بھی اسے پراجیکٹ کو آفر کرنے والے رد نہیں کرتے۔ صنم جنگ کے وزن پر بات کرتے ہوئے عمران عباس نے صنم کو مشورہ دیا کہ وہ جب امریکہ سے واپس آئیں تو اپنا وزن کم از کم دس کلو کم کرکے آئیں۔

چوہدری سرور سے فواد چوہدری کی ملاقات،تحریک انصاف کے رہنما کی ق لیگ میں شمولیت کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں