sahir lodhi and umar sharif

آج جو کچھ ہوں عمر شریف کی بدولت ہوں،ساحر لودھی کا اعتراف

کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے کہا ہے کہ عمر شریف میرے استاد ،محسن میرا سب کچھ ہیں ،میں آج جس مقام پر بھی ہوں صرف اور صرف عمر شریف کی وجہ ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ساحر لودھی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت اور عمر شریف سے اپنے گہرے تعلقات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جب وہ زندہ تھے تو ان دونوں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات تھے، اور انکے مرنے کے بعد بھی میں انہیں بھلا نہیں سکتا۔ انہوںنے کہا کہ عمر شریف میرے استاد ہیں، میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں۔ میزبان نے مزید کہا کہ انہوں نے مرحوم معین اختر اور عمر شریف سے کام سیکھا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک شو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے میرا پروگرام دیکھ کر مجھے فون کیا اور میرے پروگرام کی تعریف کی اور بطور تحفہ ایک ہزار روپے کا نوٹ بھی دیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں